جھوٹے الزامات لگانے والے کبھی لیڈر نہیں بن سکتے :حمزہ شہباز

جھوٹے الزامات لگانے والے کبھی لیڈر نہیں بن سکتے :حمزہ شہباز
جھوٹے الزامات لگانے والے کبھی لیڈر نہیں بن سکتے :حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والے کبھی لیڈر نہیں بن سکتے ،لیڈر بننے کے لیے خدمت کرنی پڑتی ہے ،نواز شریف سیاست نہیں کر رہے بلکہ عوام کی خدمت کر کے لوگوں کی دل جیت رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے حکومت نے کسی قسم کی ڈیل نہیں کی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وزیر دآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیڈ ،عمران خان خدارا ترقی کی ٹانگیں مت کھینچوں۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے ڈھائی سال بہت قیمتی ہیں ،عوام کے مسائل حل کر کے دم لیں گے ۔حمزہ شہباز ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے، وزیر اباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپتان کو مخاطب کیا اور ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے کا طعنہ بھی دیا، کہتے ہیں، لیڈر جھوٹے الزامات سے نہیں، خدمت سے بنتے ہیں، ڈھائی سال بہت قیمتی ہیں، عوام کے مسائل حل کرکے دم لیں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے کینسر کو ختم کر دیں گے، دو ہزار اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بائیس مارچ کو شیر پر اتنی مہریں لگائیں کہ بلے والے واپس نہ آئیں۔انہوںنے نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے مشرف کے کہنے پر ماضی میں بھی کارروائیاں کیں لیکن ایک بھی ثبوت نہیں ملا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

گوجرانوالہ -