دو روز قبل محمود آباد میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

دو روز قبل محمود آباد میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی
دو روز قبل محمود آباد میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) دو روز قبل کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے ،دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت شاکر اور قیام الدین کے نام سے ہوئی ہے ،دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملو ں اور فرقہ وارانہ قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

مزید : کراچی