عمران خان وطن واپسی کیلئے روانہ،پاکستان کو سیمی فائنل میں ضرور کوالیفائی کرنا چاہیے :چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان وطن واپسی کیلئے روانہ،پاکستان کو سیمی فائنل میں ضرور کوالیفائی ...
عمران خان وطن واپسی کیلئے روانہ،پاکستان کو سیمی فائنل میں ضرور کوالیفائی کرنا چاہیے :چیئرمین پی ٹی آئی

  

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دورہ بھارت مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وطن واپسی کے موقع پر عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’بھارت سے روانہ ہو رہاہوںامید ہے کہ پاکستانی ٹیم باقی میچز میں اچھا کھیلے گی،پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں ضرور کوالیفائی کرنا ہو گا ۔‘

واضح رہے کہ عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ گئے جہاں انہیں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیاہے ۔عمران خان نے پاکستان کی بھارت سے شکست پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا تھا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں