آئی فون SE کے خفیہ فیچرز منظر عام پر، دلچسپ اور حیرت انگیز خصوصیات کے بارے میں آپ بھی جانئے

آئی فون SE کے خفیہ فیچرز منظر عام پر، دلچسپ اور حیرت انگیز خصوصیات کے بارے میں ...
آئی فون SE کے خفیہ فیچرز منظر عام پر، دلچسپ اور حیرت انگیز خصوصیات کے بارے میں آپ بھی جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون ساز کمپنی ایپل کے صارفین کو آئی فون کے نئے ماڈلز کا شدت سے انتظار ہے اور یقینا صارفین جاننا چاہتے ہیں کہ نئے ماڈلز میں کیا خصوصیات رکھی گئی ہیں۔ اب انتظار کی گھڑیاں مختصر ہونے کو ہیں اور ایپل کے نئے دو ماڈلز کی چیدہ چیدہ خصوصیات منظرعام پر آ گئی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایپل آئی پیڈ پرو(iPad Pro) اور آئی فون ایس ای(iPhone SE) جلد متعارف کروانے جا رہی ہے۔ آئی فون ایس ای دیکھنے میں آئی فون 5ایس کے مشابہہ ہے۔ اس ٹچ سکرین کے حامل آئی فون میں 12میگا پکسل کیمرااور 4Kویڈیو کی سہولت دستیاب ہو گی، آئی فون کے اس نئے ماڈل کی قیمت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔

مزید جانئے: سب سے لمبی بیٹری لائف والے 6 موبائل فونز، وہ خبر جو فون تبدیل کرنے سے قبل آپ کو ضرور پڑھنی چاہیے

دوسری طرف کمپنی آئی پیڈ پرو کے دو ماڈلز متعارف کروائے گی۔ پہلے ماڈل میں 32جی بی میموری دستیاب ہو گی اور اس کی قیمت 599ڈالرز (تقریباً 62ہزار600روپے)ہو گی۔ یہ ماڈل صرف وائی فائی سے منسلک ہو سکے گا۔ اس کی سکرین 9.7انچ چوڑی ہو گی۔ دوسرا ماڈل 128جی بی میموری کا حامل ہو گا اور اس کی قیمت بھی زیادہ ہو گی۔ یہ ماڈل وائی فائی کے ساتھ ساتھ ایل ای ٹی سیلولر نیٹ ورکس سے بھی منسلک کیا جا سکے گا۔ اس میں اے 9ایکس پروسیسر لگایا گیا ہے اور اس کی سکرین 12.9انچ چوڑی ہو گی۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ نیا آئی فون کا ماڈل آئی فون ایس ای دراصل آئی فون 5ایس ہی کی ایک نئی شکل ہے جس میں ہارڈویئر کی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور سافٹ ویئر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ان تینوں ماڈلز کے متعارف کروائے جانے کی حتمی تاریخ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -