ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کیلئے لابنگ شروع

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کیلئے لابنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزارت تجارت کے ذیلی ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو کی سیٹ کے لئے کارپوریٹ سیکٹر کے طاقتور لوگوں نے لابنگ شروع کر دی ۔ سابق سی ای او ایس ایم منیر کا تین سالہ کنٹریکٹ 18 مارچ کو ختم ہو گیا ہے ۔ آن لائن کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وزارت تجارت کے ذیلی ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے سی ای او کی سیٹ کے لئے ملک کے کارپوریٹ سیکٹر کے طاقتور لوگوں نے لابنگ شروع کر دی ہے ۔سابق سی ای او ایس ایم منیر کا تین سالہ کنٹریکٹ 18 مارچ کو ختم ہو گیا ہے جبکہ منسٹری کے اعلی حکام کے مطابق ٹی ڈیپ کے سی ای او کی تعیناتی کے لئے ابھی کوئی مرحلہ شروع نہیں کیا جا سکا ۔ تاہم وزارت ایس ایم منیر کی بطور سی ای او تعیناتی کی مخالفت کرے گی کیونکہ مختلف فورم پر انہوں نے منسٹری کا ساتھ دینے کے بجائے کاروباری لوگوں کی سائیڈ لیتے رہے ہیں بلکہ ان کے تین سالہ دور میں پاکستان کی ایکسپورٹ 25 ارب ڈالر سے کم ہو کر 20 ارب ڈالر تک آ گئی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس ایم منیر کی وجہ سے ٹی ڈیپ میں اصلاحات نہیں ہو سکیں کیونکہ وزارت کے حکام نے ٹی ڈیپ کے سی ای او اور سیکرٹری کا دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایس ایم منیر اپنے کنٹریکٹ کو بڑھانے کی بھی کوششیں کر رہے ہیں ۔اس کے لئے انہوں نے وزیر تجارت کو بائی پاس کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف سے اس حوالے سے بات کی ہے ۔ ایس ایم منیر وزیر اعظم کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں ۔ حکومت نے ایس ایم منیر کو 12 مارچ 2014 کو تعینات کیا تھا جبکہ انہوں نے ادارے کے سی ای او کے طور پر تنخواہ لینے سے بھی انکار کیا تھا ۔

ٹی ڈیپ ایکٹ کے مطابق اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی تین سال کے لئے ہو سکتی ہے اور چیف ایگزیکٹو وفاقی حکومت کے ماتحت کام کرے گا

مزید :

کامرس -