ویلیو ایڈڈٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 5.07فیصد کا اضافہ

ویلیو ایڈڈٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 5.07فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ویلیو ایڈڈٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں 5.07فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تاجنوری 2016-17ء کے دوران ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات سے 1.225ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ اسی طرح تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 4.17فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 1.301ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں معمولی کمی سے برآمدات کا حجم 1.398ارب ڈالر سے 1.393ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔

ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری و برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس