فیصل آبادچیمبرکاممبران کوشناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان

فیصل آبادچیمبرکاممبران کوشناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ )ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد نے اپنے ممبران کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ چیمبر کے جومعزز ممبران ایف سی سی آئی کا شناختی کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہوں تو وہ سیکرٹری جنرل کے پاس 200روپے فیس جمع کروا کر مذکورہ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ فیصل آباد چیمبر کے ترجمان نے بتایاکہ واحد ملکیت اور پروپرائیٹر شپ کے علاوہ پارٹنر شپ کی صورت میں منیجنگ پارٹنر یا جس کو متعلقہ فرم نامزد کرے گی کو کارڈ جاری کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ لمیٹڈ یا پرائیویٹ کمپنی کی صورت میں چیف ایگزیکٹو یا ڈائریکٹرمیں سے ایک شخص کو کارڈ کا اجراء کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایاکہ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات و معلومات کے حصول کیلئے چیمبر کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا جا سکتاہے۔

مزید :

کامرس -