اداکارہ صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ’’بلبلے‘‘میں زبردست پرفارمنس

اداکارہ صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ’’بلبلے‘‘میں زبردست پرفارمنس
 اداکارہ صائمہ خان کی سٹیج ڈرامہ ’’بلبلے‘‘میں زبردست پرفارمنس

  

لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر صائمہ خان کی شالیمار تھیٹر میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ شالیمار تھیٹر میں جاری ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کے ڈرامہ’’بلبلے‘‘ میں ان کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پرانہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامہ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صائمہ خان نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید : کلچر