پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،سہراب افگن

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،سہراب افگن
پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر )پروڈیوسر ،ڈائریکٹر اور اداکار سہراب افگن نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔سہراب افگن نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور اس لئے میں نے بھی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔میری نئی ’’ویڈیو ‘‘میں نوجوان نسل کے لئے پیغام ہے ۔کرپشن کیخلاف بنائی جانے والی اس ’’ویڈیو‘‘میں ماہ نور سمیت کئی نامور فنکاروں نے کام کیا ہے۔

مزید : کلچر