سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں گڈو کمال

سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں گڈو کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین گڈو کمال نے کہا ہے کہ سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں ۔میں نے کبھی بھی بے معنی جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔گڈو کمال نے کہا کہ میں جب سے سٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواؤں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں یہی وجہ ہے کہ آج سٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں‘ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے سٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اداکاری سے سٹیج پر اداکاری کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -