جو شہرت پاکستانی کامیڈینز کو حاصل ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں،اسد مکھڑا

جو شہرت پاکستانی کامیڈینز کو حاصل ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں،اسد ...
 جو شہرت پاکستانی کامیڈینز کو حاصل ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں،اسد مکھڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین اسد مکھڑانے کہا ہے کہ زندگی پانی کے بلبلے کی مانند ہے ،ہر انسان کو دنیاکے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے ،بھارت میں بھی مزاحیہ اداکار موجود ہیں لیکن دنیا میں جو عزت اور شہرت پاکستانی کامیڈینز کو حاصل ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔اسد مکھڑانے کہا کہ انسان سے زندگی میں بے شمار غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن ہمارا رب بڑا رحیم و کریم ہے جو معافی طلب کرنے پر ہم سے راضی ہو جاتا ہے ۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اصلاح کروں اور ایک مرتبہ جو غلطی ہو جائے اسے دوبارہ نہ دہراؤ ں ۔
انہوں نے کہا کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس لئے صرف دنیا میں سر خرو ہونے کیلئے جدوجہد نہیں کرنی چاہیے بلکہ آخرت کا سامان بھی کرنا چاہیے اور ایسے ہی لوگ کامیابی پانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں اور اطمینان سے ہوں ۔میں اپنے رب کی طرف سے ملنے والی نعمتوں کا عمر بھر بھی شکر ادا کرنا چاہوں تو نہیں کر سکتا۔

مزید :

کلچر -