میرا فلم ’’قید‘‘میں کام حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف

میرا فلم ’’قید‘‘میں کام حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف
 میرا فلم ’’قید‘‘میں کام حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار میراپروڈیوسر سیماطاہرخان کی فلم’’قید‘‘میں کام حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے سیما طاہر خان ان دنوں فلم کی کاسٹ میں مصروف ہیں اور انہوں نے لیڈرول کے لئے دوٹاپ فنکاروں کو فائنل کرلیا ہے تاہم جب اس بارے میں میراکو پتہ چلا کہ سیما طاہر خان فلم بنارہی ہیں تو انہوں نے اس میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن پروڈیوسرنے ابھی تک کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ یادرہے کہ میرا اس سے پہلے سیما طاہر خان کے ساتھ تین ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ اب وہ فلم میں کام کرنے کی بھی شدید خواہش رکھتی ہیں۔

مزید : کلچر