انڈین ویلزٹینس،راجر فیڈرراور اسٹین واورنکا کا فائنل کیلئے کوالیفائی

انڈین ویلزٹینس،راجر فیڈرراور اسٹین واورنکا کا فائنل کیلئے کوالیفائی
انڈین ویلزٹینس،راجر فیڈرراور اسٹین واورنکا کا فائنل کیلئے کوالیفائی

  

کیلیفورنیا(آئی این پی)4مرتبہ کے چیمپین سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرراوران کے ہم وطن اسٹین واورنکا انڈین ویلزٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انڈین ویلزکیلیفورنیا میں جاری ایٹی پی ماسٹرزایونٹ کے مینزسنگلزسیمی فائنل میں آسٹریلین اوپن چیمپین راجرفیڈررنے امریکا کے جیک سوک کوہرا کرفائنل میں جگہ بنالی۔ راجرفیڈررنے پہلا سیٹ صرف 21منٹ میں چھ ایک سے جیتا جبکہ دوسرا سیٹ ٹائی بریک پرسات چھ سے اپنے نام کیا، فائنل میں فیڈررکا مقابلہ ہموطن اسٹین سلاس واورنکا سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبرتین اسٹین سلاس واورنکا نے اسپین کے پابلوکرینوکومات دیکر پہلے انڈین ویلزفائنل تک رسائی حاصل کی۔ سوئس کھلاڑی نے اسپینش حریف کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ دوسے فتح سمیٹی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی