باچا خان کرکٹ ٹورنامنٹ، ٹائیگر ناصر کلب کی جیت
باجوڑایجنسی(این این آئی) باچا خان بابا کرکٹ ٹورنامنٹ میں حاجی آباد ٹائیگر ناصر کلب کی جیت ۔ باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر جاری باچا خان بابا کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں حاجی آباد ٹائیگر ناصرکلب نے سکائی سٹار کو شکست دیدی۔ سکائی سٹار کی ٹیم نے مقررہ 10اوورز میں 88رنز بنائے ۔ جواب میں حاجی آباد ٹائیگر ناصر کلب نے مطلوبہ ہدف 8.5اوورز میں پورا کرلیا۔
برکت اللہ نے34اور مصباح نے21رنز بنائے۔ برکت اللہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ ٹیم کے صدر ناصر خان نے ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی ۔