انٹرنیشنل اسکواش کی ملک میں واپسی کا امکان روشن ہونے لگا

انٹرنیشنل اسکواش کی ملک میں واپسی کا امکان روشن ہونے لگا

کراچی(اے این این) سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیرخان کی ذاتی کوششوں کے بعد پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان کوانٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی تفویض کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ملک میں امن وامان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے عالمی تنظیم کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقادکا حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ پی ایس اے اپنے ممبرغیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرے گی۔ اپنے دورکے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے اس امر کا اظہارمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی