سی اینڈڈبلیو میں 3ماہ قبل شروع ہونے والی ٹرانزیشن تاحال نامکمل

سی اینڈڈبلیو میں 3ماہ قبل شروع ہونے والی ٹرانزیشن تاحال نامکمل

 لاہور(خبرنگار) سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ میں تین ماہ قبل شروع ہونے والی ٹرانزیشن ابھی تک نا مکمل ،ہزاروں ملازمین کی ابھی تک ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی ۔ جو ایڈجسٹ ہو چکے ہیں ان کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ملازمین بے چینی اور ذہنی انتشار کا شکار ہیں۔ ابھی تک محکمہ نے کسی بھی دفتر کی strength متعین نہیں کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منظور کی گئی سمری میں واضع طور پر لکھا ہے کہ چیف انجینئرپنجاب ہائی وے؍بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ زون کا دفتر ملتان اور اسی طرح نارتھ زون کا دفتر راولپنڈی میں ہو گا ۔ جبکہ اس کے برعکس ابھی تک یہ دفاتر بدستور لاہور ہی کام کر رہے ہیں اور ان کے پاس لاہور میں کوئی دفتر بھی نہیں ہے۔بلکہ چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف اور دفاتر پر قبضہ کیا ہواہے۔سی اینڈ ڈبلیوکی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر سٹاف سے بغیر پوچھے ایک دفتر سے دوسرے دفتر ٹرانسفر کر دی جاتی ہے ۔ جبکہ چیف انجینئر ایم اینڈ آر کا سٹاف سیکرٹری آفس کے عمارت میں جبکہ اسکا چیف انجینئراور ڈائریکٹر ایڈمن بلڈنگ ریسرچ نیوکیمپس میں اکیلئے بیٹھے ہیں۔ایپکا رہنماؤں نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران جن میں سیکرٹری ، سپیشل سیکرٹری ،ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں کو ملازمین کے مسائل اور خدشات سے زبانی و تحریری طور پر بے شمار مرتبہ آگاہ کیا مگر انہوں نے ہر دفعہ ٹال مٹول سے کام لیا۔ ایپکا رہنماؤں نے مزید کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پنجاب بھرکے ملازمین سے ہونے والی زیادتی اور نا انصافی کے خلاف پنجاب ہائی وے ، پنجاب بلڈنگ اور آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ کے 24ہزار ملازمین پہلے مرحلے میں پنجاب بھر میں 20مارچ کو مکمل ہڑتال کریں گے ۔دوسرے مرحلے میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا۔ ایپکا رہنماؤں جن میں صفدر حسین صدر ایپکا لاہور،سہیل محمود درانی جنرل سیکرٹری پنجاب ہائی وے ، محمد افضل کمبوہ صدربلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، سید ساجد حسین شاہ جنرل سیکرٹری بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اورسرفراز احمد صدر پنجاب آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک مشرکہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1