سروسز ہسپتال میں ایک انکوبیٹر میں دو دو نومولود رکھنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

سروسز ہسپتال میں ایک انکوبیٹر میں دو دو نومولود رکھنے پر پنجاب اسمبلی میں ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سروسز ہسپتال میں ایک انکوبیٹر میں دو دو نومولود بچوں کو رکھنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سروسز ہسپتال میں "سروس ناپید "ہے ایک انکوبیٹر میں دو دو نوزائیدہ بچے رکھے جارہے ہیں جن سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور ہسپتالوں کے وارڈز میں ایک ،ایک بستر پر دو ، دو مریضوں کی اطلاعات تو ملتی رہتی تھیں اب نومولود بچوں کے ساتھ ناروا سلوک شروع کردیا گیا ہے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ سروسز ہسپتال کی نرسری میں سہولیات کا فقدان انتہا کو پہنچ چکا ہے اور انکوبیٹرز کی شدیدکمی ہوچکی ہے جس کے باعث ایک انکوبیٹر میں دو دو بچے لٹادیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بلند و بانگ حکومتی دعوؤں کے باوجودہ عوام ہسپتالوں میں خوار ہورہے ہیں ہسپتالوں میں مشینیں خراب اور عوام پرائیویٹ ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت سب اچھا کے نعرے لگا کرعوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1