دو روزہ" بین الاقوامی کڈنی ٹرانسپلانٹ کانگریس

دو روزہ" بین الاقوامی کڈنی ٹرانسپلانٹ کانگریس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ، چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس، لاہور اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ شہزاد اشرف ، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف یورالوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ کی زیر نگرانی شعبہ یورالوجی و گردہ ٹرانسپلانٹیشن شیخ زاید ہسپتال، ٹرانسپلانٹیشن سوسائٹی آف پاکستان، پاکستان ایسوسی ایشن آف یورالوجیکل سرجنز، پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی اور یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور کے باہمی اشتراک سے 21 اور 22 مارچ2017 کو دو روزہ" بین الاقوامی کڈنی ٹرانسپلانٹ کانگریس "کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی فیکلٹی شرکت کرے گی۔اس سمپوزیم میں پیوند کاری کے حوالے سے تازہ ترین ترقی خصوصی طور پر پاکستان میں بعد از مرگ عطیہ کردہ گردہ کی پیوند کاری کے حوالے سے کی جانے والی تازہ ترین ترقی پر توجہ دی جائے گی۔