پیپلز پارٹی ہر ہفتے حکومت کا ایک بڑا میگا سکینڈل بے نقاب کرے گی

پیپلز پارٹی ہر ہفتے حکومت کا ایک بڑا میگا سکینڈل بے نقاب کرے گی

لاہور( جنرل رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر ہفتے حکومت کا ایک بڑے میگا سکینڈل کو بے نقاب کرے گی اور پھر ان تمام سکینڈلز کو وائٹ پیپرز کی شکل میں شائع کیا جائے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ملکی برآمدات کو 25ارب ڈالر تک پہنچایا مگر موجودہ حکومت سے سب کچھ تباہ کردیا ،وفاقی وزراء خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں وہ حقائق تسلیم کرنے کو تیار نہیں ، بے روزگاری میں خطر ناک حدتک اضافہ پر بھی حکومت خاموش ہے پاکستانی معیشت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے ، حکمران کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں حکومت نے ملکی برآمدات کا بیڑا غرق کردیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے ،برآمدات میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ،پاکستان درآمدی ملک بنتا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی تجارتی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے ، معاشی صورت حال روزبہ روز خراب ہورہی ہے ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1