ڈاکٹر غیاث النبی طیب کو طب کے شعبے میں اعلیٰ خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

ڈاکٹر غیاث النبی طیب کو طب کے شعبے میں اعلیٰ خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

لاہور( جنرل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نیشنل نیورولوجی کانفرنس کے موقع پر پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر غیاث النبی طیب کو طب کے شعبے میں اعلٰی خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔تقریب میں گورنر پنجاب نے پروفیسر غیاث النبی طیب کی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج اور ایل جی ایچ کی ترقی کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا اور امراض ا وروباؤں کے خلاف ان اداروں کی موثر حکمت عملی اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعلی کے ہیلتھ ویژن کی روشنی میں صوبے کے تمام طبی ادارے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1