ٹیک میڈیکل سنٹر کا ہیپاٹائٹس، شوگر، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا فری ٹیسٹ کیمپ

ٹیک میڈیکل سنٹر کا ہیپاٹائٹس، شوگر، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا فری ٹیسٹ ...

لاہور(فلم رپورٹر) ٹیک میڈیکل سنٹر نے ہیپاٹائٹس، شوگر، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا فری ٹیسٹ کیمپ لگایا جس سے ٹیک سوسائٹی میں مقیم سینکڑوں ممبران ان کی فیمیلیز اور ملازمین مستفید ہوئے جن افراد کے ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے انکا فوری مفت علاج ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی شروع کر دیا گیا ہے اور مزید ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ اس موقعہ پر تفصیلات بتاتے ہوئے ٹیک میڈیکل سنٹر کے سربراہ میاں محمد جمیل نے کہا کہ ٹیک سوسائٹی ممبران کے بھرپور مالی تعاون سے ٹیک میڈیکل سنٹر یکم جنوری 2017 سے ٹیک سوسائٹی کے رہائشیوں کوطبی سہولت بڑی کامیابی سے فراہم کر رہا ہے اور روزانہ سینکڑوں مریض استفادہ کر رہے ہیں۔ طبی معائنے اور علاج کی سہولت کے علاوہ میڈیکل سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ریڑھ کی ہڈی اور کمر درد کے ماہر ڈاکٹر افضل حسین نے ’’کمر درد کی وجوہات اور جدید علاج‘‘ کے موضوع پر تفصیلی آگاہی، علاج اور مفید مشوروں سے نوازا جس سے سوسائٹی ممبران نے استفادہ کیا۔ اس طرح کے سمینارز کا آئندہ بھی اہتمام کیا جاتا رہے گا تاکہ ہر بیماری کے متعلق ممبران آگاہی حاصل کرسکیں۔ ماہر مرد و خاتون میڈیکل ڈاکٹر صبح سے شام تک ٹیک میڈیکل سنٹر میں مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔ الٹراساؤنڈ، شوگر اور بلڈ پریشر ٹیسٹ کی سہولیات بھی روزانہ مہیاکی جا رہی ہیں۔ٹیک میڈیکل سنٹر پرائیویٹ سیکٹر کی کسی بھی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا ایک ماڈل پروجیکٹ بن چکا ہے اسی ٹرسٹ کے زیر انتظام ایک دوسرا تعلیمی پروجیکٹ ٹیک ویلفئیرہائی سکول بھی ہے جہاں ملازمین کے بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ٹیک سوسائٹی کے مخیر افراد ان دونوں فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1