جمعیت علماءِ اہل سنت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم شہداءِ ختم نبوت منایا گیا

جمعیت علماءِ اہل سنت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم شہداءِ ختم نبوت منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)جمعیت علماءِ اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام مارچ 1953ء کے ہزاروں شہداءِ ختم نبوت کی یاد میں ملک بھر میں یوم شہداءِ ختم نبوت منایا گیا ملک کے بڑے بڑے شہروں میں ختم نبوت کانفرنسز اور سیمینار منعقد ہوئے اس سلسلہ میں قائد اعظم ٹاؤن میں ختم نبوت کانفرنس زیر صدارت قائد علماء اہلسنت علامہ حسین احمد اعوان منعقد ہوئی کانفرنس سے مولانا محمد اقبال جہلمی،مولانا محمود الحسن نقشبندی ،علامہ غلام شبیر فاروقی،حافظ شعیب الرحمن،محمد شفیق قمر،صاحبزادہ نورالحسن ،الحاج ملک شہزاد احمد اعوان نے خطاب کیا علامہ حسین احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا سہرا مارچ1953ء کے شہداءِ ختم نبوت کے سر ہے انہوں نے کہا کہ ہزاروں شمع رسالت ؐ کے پروانوں نے ناموسِ رسالتؐ ،ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جام شہادت نوش کیا انکا یہ مقدس مشن ہمیشہ جاری و ساری رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ گستاخ بلاگر ز کو مینارِ پاکستان پر پھانسی دی جائے اور عاشق رسولؐ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور وزیر اعظم کی طرف سے گستاخ مواد ہٹانے کا حکم دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ جسٹس شوکت عزیز کے فیصلے کے مطابق تحقیقات میں عسکری قیادت کی بھی مدد لی جائے ۔