پر یمئر انرجی کے کنٹر ی ہیڈدانیال صدیقی کیلئے بر ٹش کونسل ایلومینائی ایوارڈ

پر یمئر انرجی کے کنٹر ی ہیڈدانیال صدیقی کیلئے بر ٹش کونسل ایلومینائی ایوارڈ

لاہور ( پ ر) برٹش کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام ایلومینائی ایوارڈز کی تقریب اسلام آباد کے ایک ہو ٹل میں منعقد ہوئی جس میں برطانیہ کی 125یونیور سٹیوں سے تعلیم حاصل کرنیوالے پاکستانی طلبہ و طا لبات نے شرکت کی۔برٹش کونسل ایلومینائی ایوارڈز2017 تین کیٹیگریز میں دیا گیا جن میں پر وفیشنل اچیو منٹ ایوارڈ، انٹر پر ی نیو ریل ایوارڈ اور سو شل امپیکٹ ایوارڈز شامل ہیں۔ اس ایوارڈ کیلئے پاکستان سے مجموعی طور پر 1200درخواستیں مو صو ل ہو ئی تھیں۔پاکستانی کمپنی پر یمئر انر جی کے کنٹر ی ہیں احمددانیال صدیقی نے انٹر پر ی نیورل ایوارڈ حاصل کیا۔ احمد دانیال صدیقی نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف سٹر یتھ کلائیڈسے تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے سکالر شپ پر الیکٹر یکل انجینئرنگ کی ڈگری لی ۔ احمد دانیال صدیقی نے پاکستان کے توانائی بحران کو دیکھتے ہوئے پر یمئر انر جی سے وابستگی اختیار کر لی اور اب تک پاکستان میں 500سے زائد خاندانوں کو متبادل توانائی (RENEWABLE ENERGY )فراہم کی اور اپنی ا سی اعلیٰ کارو باری صلاحیت کی بنیاد پریہ ایوار ڈ جیتا۔یاد رہے کہ دانیا ل صدیقی معروف ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کے فرزند ہیں ۔اس کے علاوہ ایک کار پور یٹ ٹر ینر ہونے کیساتھ ساتھ تین کتابوں کے مصنف ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1