معلوم تھا کہ اسرائیل مخالف رپورٹ جاری کرنے کی اجازت نہیں ملے گی:مستعفی سیکرٹری

معلوم تھا کہ اسرائیل مخالف رپورٹ جاری کرنے کی اجازت نہیں ملے گی:مستعفی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ اسکوا کی مستعفی سیکرٹری ریما خلف نے کہا ہے کہ یہ بات واضح تھی کہ صیہونی حکومت اور اس کے اتحادی ممالک، اسرائیل کے نسل پرستانہ ہونے کے بارے میں رپورٹ جاری کئے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ، ای ایس سی ڈبلیو اے سے موسوم مغربی ایشیا کے لئے اقوام متحدہ سماجی و اقتصادی کمیشن کی مستعفی سربراہ ریما خلف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے خلاف رپورٹ کو واپس لینے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش پر دباؤ اور ان کو دی جانے والی دھمکیاں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اس بات کی امید کی جا رہی تھی کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے اتحادی ممالک، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر دباؤ ڈالیں گے تاکہ اسکوا کی رپورٹ کو واپس لیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -