ٹرمپ چین کے ساتھ مفاہمت بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ٹلرسن

ٹرمپ چین کے ساتھ مفاہمت بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ٹلرسن

بیجنگ (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے چین کے صدر شی جن پنگ سے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے ساتھ مفاہمت کو بڑھانے اور مستقبل میں چین کے دورے کے موقع کی تلاش کر رہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ وہ چین میں ٹلرسن سے ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کی اچھی پیش رفت کو لے کر خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دونوں ممالک کی باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

مزید : عالمی منظر