پیرس کے اورلی ایئر پورٹ پر ہلاک حملہ آور پولیس کی واچ لسٹ پر تھا،فرانسیسی حکام

پیرس کے اورلی ایئر پورٹ پر ہلاک حملہ آور پولیس کی واچ لسٹ پر تھا،فرانسیسی ...

پیرس(این این آئی)فرانسیسی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ پیرس کے اورلی ایئر پورٹ پر ہلاک کر دیا جانے والا مشتبہ حملہ آور پولیس کی واچ لسٹ پر تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک بار میں لوگوں کو ڈرا دھمکا بھی چکا تھا۔ سرکاری بیان کے مطابق اورلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سکیورٹی پر تعینات فوجیوں نے اس شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

جب اس نے ایک خاتون فوجی سے گن چھیننے کی کوشش کی تھی۔ استغاثہ نے بتایا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ہلاک کر دیے جانے والے اس مشتبہ حملہ آور کے بھائی اور والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فرانس میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے، جب اس یورپی ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے

مزید : عالمی منظر