ترکی کی جانب سے مہاجرین ڈیل ختم ہونے سے پریشان نہیں،یورپی یونین

ترکی کی جانب سے مہاجرین ڈیل ختم ہونے سے پریشان نہیں،یورپی یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن/برسلز(این این آئی) جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاہے کہ مہاجرین کے بارے میں جو ڈیل ترکی کے ساتھ ہوئی تھی ترکی اس پر عمل درآمد نہیں کررہا،جرمن ریڈیو کے مطابق ایک بیان میں حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب بھی ترکی سے یونان پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد خاصی کم ہے۔ادھریورپی حکام کا کہناتھا کہ فی الحال وہ اس ڈیل کے ختم ہونے سے متعلق پریشان نہیں ہیں، کیوں کہ اب تک یورپی یونین اس معاہدے کی مد میں ترکی میں مقیم شامی باشندوں کی مدد کے لیے سات سو ستتر ملین یورو خرچ کی چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -