نیوزی لینڈ نے جرم میں ملوث امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا

نیوزی لینڈ نے جرم میں ملوث امریکی سفارت کار کو ملک بدر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں ایک جرم میں ملوث امریکی سفارتکار کو ملک بدر کردیا گیا ۔ نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ نے سفارتی استثنیٰ کا سہارا لیتے ہوئے سفارتکار کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے نہیں کیا جس کی وجہ سے نیوز ی لینڈ کے حکام نے سفارت خانے کو ہدایت جاری کی تھیں کہ مذکورہ سفارت کار کو قوانین کا احترام نہ کرنے کی پاداش میں نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا جائے۔ امریکی سفارت کار12مارچ کو ہونے والے ایک واقعہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔امریکی سفارت خانے نے اسے پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے امریکہ سے اس کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ مذکورہ شخص آج ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ پولیس نے الزامات اور سفارت کار کی تفصیل بتانے سے انکار کیا ہے۔نیوزی لینڈ ریڈیو کے مطابق ایک شخص جس کی ناک پر زخم اور آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھے ملک چھوڑ چکا ہے، اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ویلنگٹن میں امریکی سفارتخانے میں فی الوقت کوئی مستقل سفیر تعینات نہیں ۔اس سال کے شروع میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سابق صدر براک اوباما کے تعینات کردہ سفیر کو واپس بلا لیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -