اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں ، اغوا کیا گیا :شرجیل میمن

اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں ، اغوا کیا گیا :شرجیل میمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنماء پیپلز پارٹی سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے حکم پر وطن لوٹے ہیں،نیب حکام پر برستے ہوئے انکاکہنا تھا ضمانت کے کاغذات بھی موجود تھے، نیب کا اقدام توہین عدالت ہے۔وہ گزشتہ روز نجی وی چینل سے گفتگو اور بعدازاں اسلام اباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگست 2015ء میں بھی کراچی میں علاج چل رہا تھا، مزید علاج کیلئے بیرون ملک چلا گیا، ڈاکٹروں نے مکمل طور پر سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا، 2 ماہ بعد اچانک میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں آ گیا جس کے بعد میں نے عدالت سے رجوع کیا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے بعد کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا اور پھر اکتوبر 2016ء میں میرے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میرا مؤقف سنے بغیر تمام کارروائیاں کی گئیں، ایک چینل نے میرے گھر سے 2 ارب روپے برآمدگی کی غلط خبر چلائی، میں نے چینل کیخلاف دعویٰ دائر کیا لیکن آج تک کارروائی نہیں کی گئی۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ وطن واپسی سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت لی، عدالت سے درخواست کی کہ اپنے خلاف کیسز کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، تمام الزامات کا سامنا کرنے آیا ہوں، اپنے خلاف ریفرنس کا بغور مطالعہ کر کے جواب تیار کروں گا۔ میرے لئے کرپشن کے الزامات فخر کی بات نہیں، اگر جرم ثابت ہو جائے تو مجھ پر رحم نہ کیا جائے بلکہ کارروائی کی جائے۔ میں جانتا ہوں نیب کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ نیب نے شریف برادران، اسحاق ڈار اور رانا مشہود کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟ ایک ملک میں دو قوانین کیوں ہیں؟ رانا مشہود کی ویڈیو کسی کو نظر کیوں نہیں آتی؟ نواز شریف کی نیب کیخلاف گفتگو کے بعد نیب نے کارروائیاں بند کیوں کیں؟ نیب صرف پیپلز پارٹی کیلئے بنا ہے، پاناما والوں کیلئے الگ اور پیپلز پارٹی کیلئے خصوصی قانون ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سادہ لباس لوگوں نے گھیر لیا، پوچھنے کے باوجود انہوں نے اپنا تعارف نہیں کرایا، میں اسے گرفتاری نہیں اغواء کہوں گا، کیا پاکستان میں جنگل کا قانون ہے؟ ضمانت ہونے کے باوجود روزانہ نیب آفس جانے کیلئے تیار ہوں، مجھے اٹھانے والوں نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی لیکن انہیں معاف کرتا ہوں، تاہم کسی کو گرفتار کرنے کا یہ طریقہ ٹھیک نہیں، موجودہ وزیر کیساتھ بدتمیزی و دھکے مناسب نہیں۔ عدالتوں پر اعتماد اور فیصلوں کو قبول کروں گا۔ میاں صاحب کی نگری میں اترا، نواز شریف، چودھری نثار کی مہمان نوازی کا شکر گزار ہوں، میری گرفتاری سے شاید نیب والوں کا کلیجہ ٹھنڈا ہو گیا ہو۔

شرجیل میمن

سنگل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شرجیل میمن آج عدالت میں پیش ہونگے:وزیر اعلیٰ سندھ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ہر عدالتی فیصلے کی پاسداری کریں گے اور آج عدالت کے سامنے پیش بھی ہونگے۔ واضح رہے کرپشن کے الزامات کے بعد شرجیل میمن دو ہزار پندرہ میں دبئی چلے گئے تھے، پندرہ مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ، بیس مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ شرجیل میمن کیخلاف اکیس مارچ کو احتساب عدالت میں پانچ ارب ستر کروڑ کے کرپشن ریفرنس کی سماعت بھی ہو گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ

مزید : علاقائی