یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے پیش نظر اسلام آباد راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ۔یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اسلام آباد کی فضاء جنگی طیاروں سے گونجی اٹھی ۔فل ڈریس ریہرسل کے لئے سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ سلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس دوپہر ایک بجے تک بند رہی جس کے باعث شہریوں کو رابطوں میں شدید مشکلا ت کا بھی سامنا رہا۔فل پریڈ ریہرسل کے باعث ایکسپریس وے، فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔
پریڈ

مزید :

علاقائی -