سکولوں کاسی سی ،این ایس بی اور سکول کونسل بجٹ بحال کیا جائے،ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن

سکولوں کاسی سی ،این ایس بی اور سکول کونسل بجٹ بحال کیا جائے،ہیڈ ماسٹر ایسوسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدررشید احمد بھٹی ،سیکریٹری جنرل سردار سکندر حیات،چوہدری سکندر ذوالقرنین ،رانا محمد ساجد،محمد فیاض وڑائچ سمیت دیگر راہنماؤں نے کہاہے کہ سکولوں کاسی سی ،این ایس بی اور سکول کونسل بجٹ بند ہونے کی وجہ سے سکولوں کی بجلی ،پانی،گیس اور کمپیوٹر لیبارٹریوں کے انٹر نیٹ کنکشن کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی ہے اور عدم ادائیگی بلز کی وجہ سے متعلقہ محکمے کنکشن کاٹ دیں گے۔ ہم وزیر اعلٰی،چیف سیکریٹری،وزیرتعلیم،سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری سکولز پنجاب سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام،سکولوں کو پیف ،دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے جیسے تعلیم اور مُعلم کُش فیصلے فی الفور واپس لئے جائیں۔سی سی،این ایس بی،سکول کونسل بجٹ جلد از جلد جاری کیا جائے۔

۔این ایس بی بجٹ اے جی آفس کی بجائے ڈائریکٹ سکول کونسلز کے آکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیا جائے۔

ساتذہ برادری کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے۔