عمران کا بیان، ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے ‘‘

عمران کا بیان، ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے ‘‘

لاہور( این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی بہت سے مراحل سے گزری ہے انشا ء اللہ پانامہ کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ مہربانی کریں گے ،عمران خان کی طرف سے انکی حکومت میں تیسرے پی ایس ایل کے پورے ملک میں انعقاد کے بیان پر ’’ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے ‘‘ کے سوا کیا تبصرہ کیاجا سکتا ہے ۔ اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل82 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان کی جماعت کی خیبر پختوانخواہ میں حکومت ہے وہ وہاں پر پی ایس ایل کے میچز کرا لیں ۔ جہاں تک تیسرا پی ایس ایل ان کی حکومت میں پورے پاکستان میں ہوگا اس پر میں یہ کہوں گاکہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے ۔بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے۔ انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن کے تعمیراتی منصوبے کی ہیوی ٹریفک کی وجہ سے سیوریج بیٹھ گیا تھا لیکن اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔آئندہ دس سے پندرہ روز میں سیوریج ڈالنے کا کام مکمل ہو جائے گا ، مئی میں سڑک کی تعمیر ہو گی جولائی میں اس منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔

ایاز صادق

مزید : علاقائی