بھارت پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنا بند کرے، عمر کسانہ

بھارت پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنا بند کرے، عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور()تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنا بند کرے ورنہ اسے خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے ،ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ہمیشہ بھارت نے سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور پھر الزام بھی پاکستان پر عائد کرتا چلا آیا ہے ۔پاکستانی امن پسند عوام ہیں ۔یہ نہ تو دہشت گردی میں ملوث ہیں اور نہ ہی اسکے کبھی حامی رہے ہیں ۔یہ صرف بھارتی انتہا پسند ہیں جو ہمارے ملک میں دہشت گردی کروانے میں مصروف ہیں جبکہ انکی فوج سرحد پر دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ بھارت ایک بار فیصلہ کر لے کہ اس نے پاکستان کے ساتھ امن سے رہنا ہے یا حالت جنگ میں رہنا ہے کیونکہ پاکستانی قوم منافقت سے پاک ہے اور بھارتی سرکارکو بھی مشورہ دیتی ہے کہ وہ منافقت کی بجائے مخلص ہونے کا ثبوت دیں۔

تاکہ دونوں ممالک کے عوام پرسکو ن زندگی گزار سکیں ۔