وائٹ ہاؤس میں بم کی افواہ، چوکی میں گھس آنے والا ڈرائیور گرفتار


واشنگٹن( نیٹ نیوز )وائٹ ہاؤس میں بم کی افواہ پھیل گئی۔امریکی سیکرٹ سروس کے اپلکاروں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی چوکی میں آدھنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔سی این این کے مطابق ڈرایؤر نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس بم ہے ۔ اس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ گاڑی کو مشکوک قرار دے کر ملحقہ علاقے بند کر دیئے گئے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے بلکہ وہ فلوریڈا میں واقع مارا لاگو ریزارٹ میں تھے۔یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل ایک شخص حفاظتی باڑ توڑ کر اندر چلا گیا تھا ۔ حکام نے سیکرٹ سروس کی کارروائی کو سراہا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...