ایلیویٹڈ ایکسپریس وے مین بلیوارڈ گلبرگ منصوبے کیلئے ایکوائراراضی کے مالکان کو ادائیگیاں شروع

ایلیویٹڈ ایکسپریس وے مین بلیوارڈ گلبرگ منصوبے کیلئے ایکوائراراضی کے مالکان ...

لاہور( جنرل رپورٹر) ایلیویٹڈ ایکسپریس وے مین بلیوارڈ گلبرگ تا موٹرو ے منصوبے کے لئے ایکوائرکی گئی اراضی کے مالکان کو زمین اور عمارتوں کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے ون ونڈو کیمپ آج ( پیر20مارچ2017ء ) سے شادمان چوک میں کام شروع کر رہا ہے ۔

اس سلسلے میں درخواستیں پیر تا جمعرات صبح 9بجے سے دوپہر 1بجے تک ون ونڈو سیل بمقام نزد گول چکر شادمان پر جمع کرواکر معاوضہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔معاوضہ حاصل کرنے کے لئے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر‘لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام درخواست ‘درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ کی کاپی‘ دو گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیاں‘انڈیمنٹی بانڈ(اسٹامپ پیپر مالیتی ایک سو روپے پر)‘بیان حلفی(اسٹامپ پیپر مالیتی پچاس روپے پر)‘فرد برائے حصول معاوضہ تصدیق شدہ ریوینو آفیسر‘رجسٹری کی مصدقہ نقل‘انتقال اراضی کی مصدقہ نقل‘بل بجلی ‘گیس وغیرہ اورپراپرٹی ٹیکس کی رسید پیش کرناہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4