فطرہ ،زکوۃ، کھالیں جمع کرنے کیلئے سیاست نہیں کررہے :مصطفی کمال

فطرہ ،زکوۃ، کھالیں جمع کرنے کیلئے سیاست نہیں کررہے :مصطفی کمال

کراچی(اے این این) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے بھائی کو بھائی سے ملانے کی جدوجہد کو ایک سال مکمل ہوچکا، 23 مارچ کو کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ کرینگے ،ہم نے فطرہ ،زکوۃ، کھالیں جمع نہیں کرنی ،سیاست کا سفر صحیح و غلط کو بنیاد بنا کر شروع کیا ہے، ایک غلط کام دکھا دیں اسی دن اس جماعت کو ختم کردوں گا۔اگر فائدے کو بنیاد بناتے تو سابقہ پارٹی میں سینیٹر تھا وہاں زیادہ پروٹوکول حاصل تھا تاہم ہم نے نقصان والی راہ اپنائی ، تاثر دیا جاتا ہے کہ فاروق ستار کی ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے اسی شہر کے مہاجر علاقوں سے 02ء میں ایم کیو ایم کو5قومی ور 10 صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ 13ء کے الیکشن میں مہاجروں نے قطاریں لگا کر عمران خان کو ایم کیو ایم سے نفرت میں ووٹ ڈالا تھا،اتوارکو پارٹی کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ جس میں ایم کیو ایم کے سینیٹر عبدالحسیب خان بھی شرکت کی سے خطاب میں مصطفی کمال کا کہنا تھا 30سال سے کراچی میں ایک جماعت کی حکمرانی رہی ہے، مہاجرکے نام پرجتنا مینڈیٹ تھا سب انکو دیدیا 22 اگست کے بعد بانی ایم کیوایم کا دفاع ان لوگوں کیلئے مشکل ہوگیا تھا، یہ بات غلط ہے کہ مہاجر بانی ایم کیوایم سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں ۔ سیاست میری اور انیس قائم خانی کی روزی روٹی نہیں ، ہم اقتدار حاصل کرنے نہیں بھائی کو بھائی سے ملانے آئے ہیں،ہمارے بیانیہ پراعتراضات ،بحث ہوسکتی ہے،تاہم اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کریں گے، ہمیں اختلافات رکھتے ہوئے جینے کا سلیقہ سیکھنا ہے ۔ اپنے حصے کے چراغ کو جلانے کی کوشش کی ہے،23مار چ کو اس جدوجہد کو ایک سال ہوجائیگا اس دن نشتر پارک میں جلسہ کریں گے۔

مزید : علاقائی