چیف ایگزیکٹو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی عبدالجبار معطل

چیف ایگزیکٹو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی عبدالجبار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت پانی و بجلی نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدہ پر ڈیوٹی دینے والے ایڈیشنل چیف انجینئر رانا عبدالجبار کو غیر قانونی طرز عمل اور پیشہ وارانہ کوتاہی و نااہلی کے الزام میں معطل کر دیا ہے قبل ازیں وہ فیسکو میں بھی چیف ایگزیکٹو رہے. انہیں اب پیپکو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ان کی جگہ اب جنرل مینجر کے عہدہ کے افسر باسط زمان کو نئے احکامات تک چیف ایگزیکٹو کے فرائض سرانجام دینے کا حکم دیاگیا ہے جو سنیارٹی کے باوجود رانا عبدالجبار کے تحت ڈیوٹی دیتے رہے ان پر 400ملین ڈالرز کے بیرونی سرمایہ کاری کے ایک کیس کے بارے میں 24فروری 17ء کی میٹنگ کے منٹس جاری کرنے کیلئے اپنے ماتحت انجینئر ڈویلپمنٹ پر پریشر ڈالنے کا الزام ہے باخبر ذرائع کے مطابق ان کے بااثر حکومتی جماعتی سیاسی عزیز و اقارب معطلی کے ان حکامات پر اثرانداز ہونے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کررہے ہیں

مزید :

علاقائی -