جنیوا، فرح عامل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تعینات

جنیوا، فرح عامل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) جاپان میں پاکستان کی سابق سفیرفرح عامل جنیوامیں اقوام متحدہ کے دفترمیں پاکستان کی مستقل مندوب تعینات ہوگئیں ،جلدنئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی،تہمینہ جنجوعہ اسلام آباد پہنچ گئیں ،آج سیکرٹری خارجہ کا حلف اٹھائینگی ۔ذرائع کے مطابق فرح عامل کوجنیوامیں اقوام متحدہ کے دفترمیں تعینات کردیاگیاہے ۔جوجلداپنے نئے عہدے کاحلف اٹھائیں گی،فرح عامل اس سے قبل جاپان میں پاکستانی سفیرکی ذمہ داریاں نبھارہیں تھیں۔نئی نامزدسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جنیواسے اسلام آبادپہنچ گئیں ،آج اپنے نئے عہدے کاحلف اٹھائیں گی،تہمینہ جنجوعہ اس سے قبل جینیوامیں اقوام متحدہ کے دفترمیں پاکستان کی مستقل مندوب تھیں ،ان کی جگہ فرح عامل کواقوام متحدہ کے دفترمیں پاکستان کی مستقل مندوب تعینات کیاگیاہے ۔

مزید :

علاقائی -