محکمہ پاسپورٹ سے ویزوں میں توسیع کا اختیار واپس لے لیا :وزارت داخلہ

محکمہ پاسپورٹ سے ویزوں میں توسیع کا اختیار واپس لے لیا :وزارت داخلہ

اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ سے ویزوں میں توسیع کا اختیار واپس لے لیا گیاہے،یہ فیصلہ ویزہ توسیع میں کرپشن کی اطلاعات پر کیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق غیر ملکیوں کے ویزہ توسیع میں کرپشن کے مرتکب پاسپورٹ آفس کراچی کے 2 اہلکاروں کوگرفتاربھی کرلیا گیا ہے ، ایف آئی اے نے باقاعدہ طور پر تفتیش بھی شروع کردی ہے۔ چوہدری نثار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان سے کرپشن کی مکمل رقم وصول کی جائے جبکہ آئندہ ویزہ میں توسیع کے لئے منظوری وزارت داخلہ سے لی جائے گی۔

مزید : علاقائی