فیکٹری ایریا: ڈکیتی وراہزنی میں ملوث دو ملزم گرفتار

فیکٹری ایریا: ڈکیتی وراہزنی میں ملوث دو ملزم گرفتار

لاہور( خبرنگار) ایس پی کینٹ آپریشن رانا طاہر الرحمن کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا ممتاز کاکڑ نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں دوملزمان عقیل اور عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون سیٹ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس پی کینٹ رانا طاہر الرحمن کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی اور راہزنی کی 10 وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ غلام دستگیر خان کی نگرانی میں گڑھی شاہو پولیس نے ارسلان اور شامون کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی