صوبائی دارلحکومت ،پولیس افسران کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

صوبائی دارلحکومت ،پولیس افسران کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

لاہور(خبرنگار)َ سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس کا افسروں کو شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم، ڈویژنل ایس پیز کو گرجا گھروں، پارکوں اور اہم مقامات پر گشت بڑھانے کی ہدایت کر دی۔سی سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد امین وینس نے پولیس افسروں کو شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سی سی پی او کی جانب سے ڈویڑنل ایس پیز کو گرجا گھروں، پارکوں اور اہم مقامات پر گشت بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔سی سی پی او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی بارے بریفنگ دی جائے۔ تمام ڈویڑنل ایس پیز اپنے علاقہ جات میں حفاظتی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ شہر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ہائی الرٹ جاری کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی