زہر خوانی کے دو واقعات ، لڑکی جاں بحق ،خاتون ہسپتال داخل

زہر خوانی کے دو واقعات ، لڑکی جاں بحق ،خاتون ہسپتال داخل

 لاہور (خبر نگار ) مزنگ کے علاقہ میں 14سالہ لڑکی زہریلی اشیا کھا نے سے جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے حالات مشکوک جانتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ،بتا یا گیا ہے کہ مزنگ کے رہائشی اعجاز الحق کی 14سالہ بیٹی کی اچانک حالت خراب ہو نے پر گنگارام ہسپتال لے جا یا گیا جو دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے حالات مشکوک جا نتے ہوئے لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔پو لیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادیا ہے۔ ایس ایچ او عرفان نے بتا یا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو ڈیڈ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے جبکہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں کرسیچن کالونی کی رہائشی صائمہ بی بی نے خاوند سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھالیں اسے میو ہسپتال میں تشویش ناک حالت میں داخل کروادیا۔

مزید : علاقائی