ٹرمپ دورہ چین کے منتظر ہیں ، امریکی وزیر خارجہ، چینی صدر سے ملاقات

ٹرمپ دورہ چین کے منتظر ہیں ، امریکی وزیر خارجہ، چینی صدر سے ملاقات

بیجنگ ( نیٹ نیوز) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ چین کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے یہ بات بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ دوستی اور مفاہمت کو آگے بڑھانا چاہتا ہے ۔چینی صدر نے کہا ہے کہ انہیں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات سے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ۔

مزید : صفحہ اول