سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس ، بھارتی عدالت نے13پاکستانی گواہ 4جولائی کو طلب کرلئے

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس ، بھارتی عدالت نے13پاکستانی گواہ 4جولائی کو طلب ...

نئی دہلی ( نیٹ نیوز /این این آئی)سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں بھارتی این آئی اے کی ایک خصوصی ٹرائل عدالت نے 13پاکستانی گواہوں کو شہادتیں قلمبند کرانے کے لئے 4جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی عدالت ہریانہ کے شہر پنچکولا میں 10سال سے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔ این آئی اے کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی 13 گواہوں کو عدالتی سمن بھارتی وزارت خارجہ اور داخلہ کے ذریعے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کوبھیجے جائیں گے۔بھارتی ہائی کمیشن یہ سمن پاکستانی وزارت خارجہ کو ارسال کرے گا۔واضح رہے کہ 18 فروری 2007ء کو پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی پاکستانی بوگیوں کو پانی پت ہریانہ سے گزرتے ہوئے انتہاپسند ہندو گروپ کے کارندوں نے بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔دھماکے سے ٹرین کی 3 بوگیاں تباہ ہو گئی تھیں اور اس میں سوار 100 کے لگ بھگ پاکستانی مسافر شہید ہوئے تھے ۔ اکثر بوگیوں کو لگنے والی آگ میں مسافر زندہ جل گئے تھے۔

مزید : صفحہ اول