ہنڈی کا کاروبار کرنے والے منی چینجر دفتر پر چھاپہ ،26کروڑ کی کرنسی برآمد ،6افراد گرفتار

ہنڈی کا کاروبار کرنے والے منی چینجر دفتر پر چھاپہ ،26کروڑ کی کرنسی برآمد ...

 لاہور(خبر نگار) لاہور میں ہنڈی کا کاروبار کرنے والے بڑے منی چینجر کے دفتر پر چھاپے کے دوران چھبیس کروڑ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کر لی گئی، چھ افراد پکڑلئے گئے ہیں، برآمد ہونے والی کرنسی میں سعودی ریال اور امریکی ڈالر شامل ہیں۔ایف آئی اے نے انار کلی کے علاقے میں پراچہ انٹرنیشنل کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مار کر چھبیس کروڑ روپے مالیت کی کرنسی قبضے میں لی۔ پکڑی جانے والی کرنسی میں تیرہ لاکھ سعودی ریال، دس لاکھ عراقی دینار، دس لاکھ جاپانی ین، چائنیز یو آن، ملائشین رنگٹ، سوئس فرانک، ہانگ کانگ، امریکہ اور کینڈا کے ڈالر، ایرانی کرنسی، ایک لاکھ ساٹھ ہزار نارویجین کرونا اور چودہ کروڑ پاکستانی روپے شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق، منی چینجر کی آڑ میں حوالہ اورہنڈی کا کام کیا جا رہا تھا۔ ماہانہ کروڑوں روپے بیرون ملک سمگل کئے جا رہے تھے۔ وزارت داخلہ کی خصوصی ہدای

مزید : صفحہ اول