موجودہ حکمران لاہور کی ترقی کو ہی ملکی ترقی سمجھتے ہیں،ذوالفقار علی کھوسہ

موجودہ حکمران لاہور کی ترقی کو ہی ملکی ترقی سمجھتے ہیں،ذوالفقار علی کھوسہ

ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی ) بلوچستان آج بھی انتہائی پسماندہ ہے۔ ملک کی ترقی کے دعویداروں نے یہاں عوام کو ان کی بنیادی ضرورتوں کی سہولتوں سے بھی محروم رکھا ہے سی پیک منصوبے کے ثمرات کے حقدار بلوچستان کے عوام ہیں۔ یہاں سے حقیقی تبدیلی کا آغا زہونا چاہیے موجودہ حکمران لاہور کی ترقی کو ملکی ترقی کا سفر سمجھتے ہیں وسائل کی تقسیم منصفانہ نہ ہو تو آپس میں نفرتیں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بڑھتی ہیں جو ملکی سالمیت کے لئے زہر قاتل ہیں، مردم شماری کو بھی سب کے لئے قابل قبول بنانا ہوگا 2018کے الیکشن میں عوام صاف ستھری قیادت لائیں، ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب و سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنے دورۂ بلوچستان میں صحبت پور میں سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر سہراب خان کھوسہ کی میزبانی میں منعقدہ کھوسہ قبیلہ کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ، میر ظہور خان کھوسہ، میر نثار خان کھوسہ ، میر دوران خان کھوسہ نے بھی خطاب کیا۔ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے ہمراہ سردار محی الدین خان کھوسہ، سردار عمر خان کھوسہ، ملک صادق کھوہاوڑ، حاجی عبدالعزیز عمرانی، شہزاد مریدانی، عبدالرحمن مستوئی، یوسف کھوسہ، عبدالرحمن بزدا ربھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم قوموں کو تقسیم کرتی ہے، جس کا خمیازہ ہم بنگلہ دیش کی صورت میں بھگت چکے ہیں۔ 2018کے قومی الیکشن عوام کو صاف ستھری قیادت کو منتخب کرنا ہوگا۔ تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی آئے تاکہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو سکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر