جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خطرناک ملزم گرفتار

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خطرناک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کی پولیس اسمارٹ ہوگئی، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون چھین کر فروخت کرنا ملزم کی گرفتاری کی وجہ بن گیا کیونکہ کراچی کی پولیس اسمارٹ ہوگئی، پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا شروع کردیا۔ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ جمشید کوارٹر پولیس نے خطرناک ملزم کو موبائل فون کے آئی ایم ای آئی کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کیا گیا تھا۔ملزم نوید نے یکم مارچ کو دکان پر ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کیخلاف دیگرتھانوں میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم نوید اور ساتھی اقبال کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق اقبال تین دن پہلے ایک ڈکیتی کی واردات میں مارا جاچکا ہے۔ملزم نوید نے چھینا ہو ا موبائل فروخت کردیا تھا تاہم آئی ایم ای آئی کے ذریعے ملزم کو پکڑا گیا۔