ملک و قوم ‘ جمہوریت کیلئے ہم سب کو کچھ کرنا ہوگا‘ مخدوم جاوید ہاشمی

ملک و قوم ‘ جمہوریت کیلئے ہم سب کو کچھ کرنا ہوگا‘ مخدوم جاوید ہاشمی

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر (ر)زبیر اسلم کے بھانجے،معروف ڈاکٹر اعجاز احمد کے نوجوان بیٹے نواحی چک 129دس آر کے نوجوان اسد اعجاز کی ٹریفک حادثہ میں ناگہانی وفات پر لواحقین سے فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر تشریف لائے،اس موقع پر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی طرف سے نوجوان اسد اعجاز کی وفات پر فاتحہ(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی ،اس موقع پر حکیم عبدالمجیدسلیمانی،عبداللہ اعجاز،چوہدری خضرحیات نجر،حسنات نجر،محمد عارف سعیددیگر موجود تھے،بعدازاں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جہانیاں کے صدر راؤ معین اسلام نے دیگر کارکنان حسیب خالد جوئیہ،چوہدری طارق گجر،چوہدری عاشق گجر کے ہمراہ سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی سے ایک ملاقات کی،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کارکنان کی طرف سے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے ملکی سیاسی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں،یہی نوجوان ملک وقوم کی تقدیر بدلیں گے،انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں ،کبھی آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا،پابند سلاسل کی صوبعیتں بھی برداشت کیں مگر جمہوریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی،انہوں نے کہا کہ میں جمہوریت کی خاطر کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ملکی حالا ت کے پیش نظر ہم سب کو ملکر ملک وقوم جمہوریت کی خاطر کچھ کرنا ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر