ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت گرفتاری ، کیمسٹ کونسل کا 28 مارچ سے ہڑتال کا اعلان

ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت گرفتاری ، کیمسٹ کونسل کا 28 مارچ سے ہڑتال کا اعلان

ملتان(جنرل رپورٹر)ڈرگ ایکٹ 2017کے تحت کیمسٹ کی گرفتاری‘ کیمسٹ کونسل نے 28مارچ سے صوبہ بھر میں پھر سے مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا اس بارے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ہول سیل کیمسٹ کونسل کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چےئرمین اختر بٹ ‘شیخ نعیم‘محمد حسین سندھو ‘ملک کامران نذیر‘نعمان سعید ‘جاوید حنیف ‘اشفاق ابراہیم نے کہا کہ مریدکے سے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کیمسٹ پر معمولی ایف آئی آر درج کروا کر گرفتار کرلیا گیا جب اس سلسلہ میں ڈرگ کورٹ سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے بھی کیمسٹ کی ضمانت لینے سے انکار کردیاجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے نتیجہ تک ڈرگ ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا مگر اب اوچھے ہتھکنڈوں سے تنگ کیا جارہا ہے جس پر تمام سٹیک ہولڈرز‘ ریٹیلرز‘ فارمیسی اور دیگر کیمسٹوں نے حکومتی بدعہدی کی بنیاد پر مذاکرات کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے 28مارچ سے مکمل طور پر کاروبار جاری رکھنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے ‘جیلوں میں قید ہونے سے بہتر ہے کہ اس کاروبار کو بند کر دیا جائے ہمارے لئے چھوٹے سے چھوٹے کیمسٹ کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی ایک بہت بڑے سرمایہ دار کی ہے اور حکومت کو متنبہ کیا گیا ہے اگر اسی قسم کے واقعات رہے تو مذاکرات کا عمل اس وقت تک مؤخر سمجھا جائے جب تک کالا قانون واپس نہیں ہوتا اور ہمارے سٹیک ہولڈر کو کوئی قانونی تحفظ فراہم نہیں دیا جاتا۔

کیمسٹ کونسل

مزید : ملتان صفحہ آخر