اسد قیصر پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے ،شہرام ترکئی
صوابی( بیورورپورٹ)صوبائی سینئر وزیر برائے صحت اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شہرام خان ترکئی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا ہے کہ اسد قیصر پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے اس میں کسی قسم کی سچائی نہیں ۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سپیکر اسد قیصر ایک ایمان دار اور سلف میڈ آدمی ہیں،؛ محنت پر یقین رکھنے والا آدمی ہے اس پر الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں ان میں کسی قسم کی سچائی نہیں ان کا کہنا تھا جس نے بھی الزامات لگائے اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہے کیونکہ ایسے افراد معاشرے کے لیے بدنامی کا باعث ہیں#